نوابشاہ، رات گئے نکلنے والے خونی بھیڑیے کی دہشت

107

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) آوارہ کتوں کی یلغار کے بعد جانور خونی بھیڑیے کے نشانے پر، آوارہ کتوں کے بعد صوبائی وزیر صحت کے شہر میں رات گئے نکلنے والے خونی بھیڑیے کی دہشت، شہر کے علاقے ایسرپورہ میں خوف وہراس پھیلا دیا۔ چند دن قبل رات کے آخری پہر میں گلی میں بندھی ہوئی بکری اور دو دنبے کھا گیا، خونی بھیڑیے کو دیکھنے والے فیصل قریشی، شاکر قریشی، نصیر قریشی کے مطابق رات کے آخری پہر میں کتے نما خونخوار اور بھاری بھرکم جسم کا حامل جانور بکری اور دنبے پر حملہ آور ہوتا ہے اور انکو کھا جاتا ہے، رات گئے گلی میں بندھے دنبے پر ڈھائی بجے حملہ آوور بھیڑیے کو دیکھا تو بھید سے پردہ کھلا کہ جانور کہاں غائب ہورہے ہیں۔ دنبے کے بچے کا اگلا بازو کھا چکا تھا، جسے کاٹ کر مضافات میں پھینک آئے بڑی عمر کے حامل افراد کا کہنا ہے کہ کتا کبھی بھی بکری اور دنبے کو چیر پھاڑ کر نہیں کھاتا، یہ کام بھیڑیے کا معلوم ہوتا ہے۔ اہل محلہ نے رات کو پہرہ دے کر خونی بھیڑیے کو پکڑنے کی ٹھان لی ہے۔