آزادکشمیر و گلگت بلتستان میں بڑی سرمایہ کاری کی توقع ہے ، امین گنڈا پور

132

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے کہا ہے کہ وہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں مستقل قریب میں ایک بڑی سرمایہ کاری سے متعلق پرامید ہیں جس سے اس علاقے میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ وہ اسلام آباد میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔وفاقی وزیرنے کہا کہ جب سے ان کی حکومت برسر اقتدار میں آئی ہے انہوںنے سیاحت کے شعبے کو بے پناہ توجہ دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے ایک وژن رکھتے ہیں جس کی تکمیل کے لیے حکومت کوشاں ہے۔انہوںنے کہاکہ اس ضمن میںحکومت نے شفاف اور سیاح پسند پالیسیز اپنائی ہیں انہوںنے کہاکہ ملک میں ویزا حاصل کرنے کے طریقہ کارکو آسان بنایاگیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ چند عرصے سے قابل ذکر بین الاقوامی سرمایہ کار کمپنیوں،اداروں اور گروپس نے رابطہ کیا ہے اورمتعدد نے علاقے کا دورہ بھی کرکے وہاں سرمایہ کاری کے حوالے سے جائزہ لیا ہے جس کے نتیجے میںانہیں امید ہے کہ عنقریب گلگت بلتستان میں 100 ملین ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔