سی پیک : چین کے قرضوں کا حجم 18 نہیں 5 ارب ڈالر ہے ،احسن اقبال

94

اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن )کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کے لیے چین کے قرضوں کا کل حجم 18 ارب ڈالر نہیں، قرض تقریباً5 ارب ڈالر ہے ، احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کے لیے چین کے قرضوں کا کل حجم 18 ارب ڈالر نہیں،قرض تقریباً5 ارب ڈالر ہے۔ قرضوں کی ادائیگی کی مدت20 سے 25 سال اورشرح سود اوسطاً2 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے تمام منصوبے سرمایہ کاری کی شکل میں ہیں،بلاشبہ یہ قرضہ نہیں بلکہ برادر ملک کی پاکستان کے لیے خصوصی رعایت ہے۔