نیب کا شہباز شریف فیملی کی مختلف انڈسٹریز میں اثاثے منجمد کا حکم

343

قومی احتساب بیورو (نیب) نے مختلف انڈسٹریز میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف فیملی کے خلاف زیر تحقیقات آمدن سے زائد اثاثہ جات ودیگر کیسز میں مختلف انڈسٹریز کو منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، احکامات ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے، جن پر فوری عمل درآمد کیے جانے کی تاکید کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چنیوٹ انرجی لمیٹڈ، رمضان انرجی، شریف ڈیری، کرسٹل پلاسٹک انڈسٹری، العریبیہ، شریف ملک پروڈکٹس، شریف فیڈ ملز، رمضان شوگر ملز اور شریف پولٹری کے حصص منجمد کیے گئے۔

نیب کی جانب سے مراسلہ ایس ای سی پی اور شریف خاندان کےافرادکےعلاوہ ان کے فائنینشل ایڈوائزرز کو بھجوائے گئے ہیں، مراسلے کے مطابق مستقبل میں فریز کردہ انڈسٹریز سے شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، نصرت شہباز اپنے کاروبار سے منافع کے حصول کے حقدار نہیں ہوں۔