سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے شکوہ کیا ہے کہ کورٹس کا پیپلزپارٹی کے ساتھ کوئی اور سلوک ہے دیگر کے ساتھ کچھ اور آج تک پیپلزپارٹی کو بھٹو اور بینظیر کے کیسز میں انصاف نہیں مل سکا ہے لیکن اس کے باوجود پیپلز پارٹی اداروں کا احترام کرتی ہے اور اس وقت قانونی جنگ لڑ رہی ہے،سکھر میں خورشید شاہ کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کو نیب اور جوڈیشل کسٹڈی میں پانچ ماہ ہوگئے ہیں لیکن ایک ریفرنس بھی دائر نہیں کیا گیا ہے خورشید شاہ کا موبائل 3 ماہ سے نیب کی تحویل میں ہے لیکن اب تک اس کا فرانزک نہیں کرایا گیا ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ احتساب کس طرف جارہا ہے اوراس کا حال کیا ہے عمران خان دوسروں کی بے نامی جائیدادوں کی بات کرتے ہیں لیکن ہمیں تو ایک ہی بے نامی جائیداد کا پتا ہے وہ بنی گالا ہے عمران خان خود بے نامی وزیر اعظم ہیں اور ان کی آدھی کابینہ بے نامی ہے اب ان کا احتساب کا کھوکھلا نعرہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا ان کا کہنا تھا کہ اگر میاں صاحب بیمار ہیں اور اس وقت ایون فیلڈ میں بیٹھے ہیں اور اگر ان کو ضمانت ملی ہے اور ان کی سزا معطل ہوئی ہے تو یہ ہو نہیں سکتا کہ حکومت اس کا حصہ نہ ہو عمران خان پہلے این آر او نہیں دوں گا کا رونا رو رہے تھے اب میاں صاحب کو نکال کر بولتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا اب وہ جو گرج اور برس رہے ہیں اپنی کانٹیٹیونسی دکھانے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ دکھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ لاعلم ہیں مگر ہم کہتے ہیں وہ اس کا حصہ ہیں ان کا کہنا تھا کہ ایک ملک میں انصاف کے لیے دو قانون ہے سندھ کے لیے الگ ہے اور پنجاب کے لیے الگ اور اب یہ بات سندھ والے نہیں کررہے ہیں زرداری، فریال یا پیپلز پارٹی کے ساتھ سوتیلا پن کا کیوں سلوک کیا جارہا ہے۔