سکھر (آن لائن) احتساب عدالت نے محکمہ فوڈ سکھر کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر انیس الرحمن مہر کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری گندم میں خرد برد کے الزام میں گرفتار محکمہ فوڈ کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر انیس الرحمن کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔
احتساب عدالت نے انیس الرحمن مہر کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کو 2 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ انیس الرحمن مہر کو نیب سکھر کی ٹیم نے کراچی سے گرفتار کیا تھاگرفتار ملزم پر سکھر، خیرپور اور گھوٹکی میں تعیناتی کے دوران کروڑوں روپے سرکاری گندم میں خرد برد کا الزام ہے۔
سکھر/جسمانی ریمانڈ