اسلا م آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ عدالتیں امیروں کو فوری انصاف فراہم کر سکتی ہیں تو پھر غریبوں کو بھی فوری انصاف ملنا چاہیے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے 65 سال سے زاید عمر کے بیمار قیدیوں اور خواتین قیدیوں کی رہائی کا اقدام زبردست ہے۔ انہوں نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کے عدالتی فیصلے پر
اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدالتیں امیروں کو فوری انصاف فراہم کر سکتی ہیں تو غریب مریضوں کو بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پرفوری انصاف ملنا چاہیے۔
شیریں مزاری