کراچی ( اسٹاف رپورٹر )دو روز قبل بوٹ بیسن کے قریب ثناء اللہ کے قتل کے خلاف دو تلوار کے مقام پر احتجاج کیا گیا، احتجاج کے باعث روڈ ٹریفک کے لیے بندکر دی گئی ،مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچا تی ہے،پولیس اہلکاروں نے ثناء اللہ پر فائرنگ کی اور اس کو ڈکیت ظاہر کیا، انہوں نے کہاکہ احتجاج کے دائرہ بڑھایا جائے گا ۔