اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان انٹر بورڈ ہاکی چیمپئن شپ، مردان، لاہور حیدر آباد، بنوں اور فیصل آباد نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ گذشتہ روز تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی نگرانی میں کھڑو اسپورٹس کمپلیکس لاڑکانہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں مردان بورڈ نے ٹیکنیکل بورڈ پشاور کو 2۔3 سے شکست دے دی۔ مردان کی طرف سے محمّد عزیر، عزیز اللہ اور عزیر نے ایک ایک گول کیا جبکہ پشاور کی طرف سے محمّد ریحان نے2 گول کئے۔ دوسرے میچ میں ٹیکنیکل بورڈ لاہور نے سوات بورڈ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0۔1سے شکست دی۔ لاہور کی طرف سے واحد گول محمّد روہن نے کیا تیسرے میچ میں حیدرآباد نے ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 0۔10 گول سے ہرا دیا۔ حیدرآباد کی طرف سے محمّد قیص نے 5 گول، علی داد نے2 گول جبکہ محمّد شہیر نے 2 گول کئے چوتھے میچ میں بنوںبورڈ نے لاڑکانہ بورڈ کو 0۔3 سے شکست مات دی۔ بنوں کی طرف سے زبیر، عنایت اور سمیع اللہ نے ایک ایک گول کیا۔ 5ویں میچ میں فیصل آباد نے انٹرمیڈیٹ بورڈ لاہور کو 2۔3 سے شکست دی۔ فیصل آباد کی طرف سے شاہ زیب، کاوش اور عزیر نے ایک ایک گول کیا۔