ٹنڈو آدم (پ ر) تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع سانگھڑ کا خصوصی اجلاس مرزا قیچ بیگ اسکول میں منعقد ہوا، سال 20 2019-ء کے لیے ارکان کی کثرت رائے سے سید عریف اللہ سیفی صدر اور مشرف کریم سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ شرکا نے ووٹ کے ذریعے عبدالغفور کو نائب صدر، ریاض احمد کو جوائنٹ سیکرٹری، جہانگیر اقبال کو سیکرٹری نشرواشاعت، مظفر علی کو سیکرٹری مالیات اور عبدالرحیم کو ناظم شعبہ تعلیم متاثرین منتخب کرلیا۔ ناظمِ انتخاب پروفیسر نصراللہ لغاری نے نئے ذمے داران سے حلف لیا۔ ضلع سانگھڑ سے سید عریف اللہ اور عبدالغفور صوبائی مجلسِ انتظامیہ کے رکن ہوں گے۔ اس موقع پر پروفیسر رئیس احمد منصوری اور مولانا عبدالقدوس احمدانی بھی موجود تھے۔