کراچی (نمائندہ جسارت) پی پی پی چیئرمین بلاول زرداری نے پارٹی کے سابق وائس چیئرمین مخدوم امین فہیم مرحوم کی چوتھی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم امین فہیم ایک بااصول سیاستدان، اعلیٰ پائے کے شاعر، وضع دار اور ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے جو پارٹی قیادت کی 3 نسلوں کے ساتھ رہے اور یہ تعلق آخری دم
تک بڑی ثابت قدمی کے ساتھ نبھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جمہوریت، پارٹی اور ملک و قوم کے لیے بیش بہا خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ بلاول زرداری نے پارٹی عہدیدارن وکارکنان سے کہا کہ وہ مرحوم مخدوم امین فہیم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کریں۔
خراج عقیدت