کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے سیکرٹری ریکارڈ ز اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو شدید بیماری کی حالت میں طبی سہولتوں کی عدم فراہمی وفاقی حکومت کی آمرانہ سوچ کا عکاس ہے۔آصف زرداری کوضرورت کے مطابق طبی سہولتیں فراہم نہیںکی جارہیں،نہ ہی ان کے لیے میڈیکل بورڈتشکیل دیا گیا ہے، حکومت سابق صدر کو علاج کے لیے فوری کراچی منتقل کرے۔