اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے دورہ میانوالی کے لیے میانوالی کوسجانے،استقبالیہ تیاریاں اور سیکورٹی سمیت انتظامات مکمل کر کے انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران اپنے آبائی ضلع میانوالی کاآج دورہ کریں گے۔ صوبائی اور ڈویژنل افسران میانوالی پہنچ گئے۔ کمشنر سرگودھا ریجن اور ریجنل پولیس آفیسر نے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔وزیراعظم نمل کالج کی تقریب میں شرکت،زچہ بچہ اسپتال،میانوالی یونیورسٹی کا افتتاح اور موٹروے طرز پر میانوالی سرگودھا روڈکا سرگودھا موڑ پر سنگ بنیاد رکھتے ہوئے ترقیاتی پیکج میں مزید منصوبوں اور تعمیرو ترقی کا اعلان کریں گے۔