اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ کے عہدے سے ہٹادیا گیا

180

سابق وزیر خزانہ اور حال ہی میں دوبارہ کابینہ میں شامل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)رہنما اسد عمر کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ  اسد عمر کو قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی صدارت کےعہدے سے ہٹادیا گیا ہے،جس کاباضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔اسد عمر کے وفاقی وزیر بننے کے بعد ان سے قائمہ کمیٹی کی صدارت واپس لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ اسد عمر کے وزرات کے حلف اٹھانے کے دن سے خالی تصور ہوگاجبکہ نئے چیئرمین کے انتخاب کے لئے قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس جلدبلایا جائے گا۔