نواب شاہ(رپورٹ:۔ عامر شیخ)ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد مظہر نواز شیخ کا بڑا ایکشن چار ایس ایچ اوز اور چار ہیڈ محرر معطل کردیے۔ ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد مظہر نواز شیخ نے سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی تھی کہ مہران ہائی وے سے ہیوی ٹریفک کے گزر نے پر پابند ی کے حکم پر عمل کیا جائے تاہم بار بار منع کرنے کے بعد بھی ہیوی ٹریفک کا مہران ہائی وے سے گزر بند نہ ہوا جس پر ڈی آئی جی نے سختی سے ایکشن لیتے ہوئے تھانہ دوڑ، باندھی، بالو جا قبا اور بچھیری کے ہیڈ محرران کو معطل کرنے کے ساتھ ساتھ چار تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بھی معطل کردیاجبکہ تھانہ باندھی پر ایس ایچ او شعبان ملھن اور تھانہ دوڑ پر ایس ایچ او مقصود رضا منگنھار کو تعینات کیا گیا۔