شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس  کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

67

اسلام آباد (اے پی پی/نمائندہ جسارت) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہبازشریف کا بطور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی استعفا منظور کرلیاہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق استعفے کا اطلاق 20 نومبر 2019ء
سے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر پی اے سی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، شہباز شریف کی جگہ اب (ن) لیگ کے رانا تنویر کو پی اے سی کے چیئرمین کے لیے نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کام حکومتی اخراجات پر نظر رکھنا ہوتا ہے اور کسی بھی بدعنوانی کے شبے پر کمیٹی کو اختیار ہے کہ وہ تحقیقات کرے اور معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب)کو بھیج دے۔
شہبازشریف