نوابشاہ، پولیس کارروائی میں نوے لاکھ روپے مالیت کی چھالیہ برآمد

202

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) سی ائی اے پولیس اور ایکسائز پولیس کی مشترکہ کارروائی، نوے لاکھ روپے مالیت کی چھالیہ برآمد، غیر قانونی اور بغیر روٹ پرمٹ چلنے والی گاڑیوں اور چنگی رکشے پر بھاری جرمانے عائد، آئل کمپنیز کے ڈیپو میں حفاظتی انتظامات پر دربار حال میں اجلاس، ضلع بھر میں ٹائیفائیڈ کے حوالے سے مہم شروع کی جائے گی۔ قائد عوام یونیورسٹی میں کمپوٹر سسٹم شعبہ میں ورکشاپ کا انعقاد۔ سی آئی اے پولیس اور ایکسائز پولیس کا مشترکہ آپریشن، 90 لاکھ روپے مالیت کی چھالیا اور چاول سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔ نیشنل ہائی وے پر صابو راہو ایکسائز چیک پوسٹ پر خفیہ اطلاعات پر ایکسائز اور سی آئی اے پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک سے جس میں 143 چاول کی بوریوں کے نیچے چھپائی گئی 217 بوری چھالیہ برآمد کرلی اور ٹرک ڈرائیور عبدالواحد کو گرفتار کرکے ایکسائز آفس نوابشاہ لایا گیا۔ آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن سندھ کے صدر عبدالجبار سہو کی جانب سے نوابشاہ کے علاقے دولت پور میں قائم مختلف آئل کمپنیوں کے ڈپوؤں میں کمپنی مالکان کی جانب آئل ڈپوؤں میں سیکورٹی آگ بجھانے کے نامکمل انتظامات صحت کی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے درخواست دی گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر بے نظیر آباد ابرار جعفر کی صدارت میں دربال حال میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی موٹر وے پولیس سجاد حسین بھٹی دولت پور میں قائم گیارہ آئل ڈپوؤں کے انچارجز سمیت آئل ٹینکر ایسوسی ایشن سندھ کے صدر عبدالجبار سہو نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ابرار جعفر نے آئل ڈپوؤں کے انچارجز کو پابند کرتے ہوئے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈپو مالکان فوری طور پر اپنے اپنے ڈپوؤں میں فائر بریگیڈ آگ بھجانے کے آلات، سیکورٹی کے انتظامات اور صحت کی سہولیات کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اگر ڈپو مالکان نے احکامات پر عمل درآمد نہ کیا تو فوری طور پر ڈپو مالکان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔