نوابشاہ ،قائد عوام یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر میں 2 روزہ نیشنل کانفرنس

357

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کے کمپیوٹر سسٹم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایمرجنگ ٹرینڈ ان کمپیوٹنگ پر 2 روزہ نیشنل کانفرنس کا انعقاد یونیورسٹی کے سینیٹ ہال میں کیا گیا۔ کانفرنس میں ہمدرد یونیورسٹی، اقرا یونیورسٹی، بینظیر بھٹو جنرل یونیورسٹی، آئی بی اے سکھر، مہران یونیورسٹی، پی ای ایف کامیسٹ یونیورسٹی، پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹرز نے شرکت کرکے اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے۔ کانفرنس میں مہمان خصوصی ہمدرد یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین رضوی اور اقرا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کانفرنسز کا انعقاد ضروری ہے، اس سے اساتذہ و طلبہ کی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے، کانفرنس کے آرگنائزر چیئرمین کمپیوٹر سسٹم ڈاکٹر عمیر علی خان، چیئرمین سافٹ ویئر انجینئرنگ ڈاکٹر پردیپ کمار نے کہا کہ یونیورسٹی کے تحقیقی معیار کو بلند کرنے کے سلسلے میں یہ کانفرنس منعقد کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کانفرنس منعقد کرنے کا مقصدکمپیوٹر سائنس میں ریسرچ کرنے والوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تحقیق کو آگے بڑھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی نے ہمیشہ ایسے تعلیمی پروگرام منعقد کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم کوالٹی ایجوکیشن فراہم کررہے ہیں اور ہمارے اساتذہ اور طلبہ تعلیمی میدان میں آگئے ہیں۔ سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بینظیر آباد سعود الرحمن جمالی نے ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ ضلع میں غیرقانونی اور بغیر پرمٹ کے چلنے والے چنگ چی رکشوں کی چیکنگ کی گئی، چیکنگ کے دوران 30 چنگ چی رکشوں کا چالان کرتے ہوئے 3 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کرکے وصول کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چنگ چی رکشوں ودیگر پابندی عائد گاڑیوں کی موٹروے اور نیشنل ہائی وے پر چلنے سے روکنے کے لیے ایس ایس پی بینظیرآباد اور ایس ایس پی موٹروے پولیس بینظیرآباد کو خط ارسال کیا گیا ہے کہ عدالی احکامات کی روشنی میں نیشنل ہائی وے پر ہونے والے حادثات کو روکنے کے لیے بغیر روٹ پرمٹ، فٹنس اور ربغیر رجسٹریشن گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔