مکران فٹبال ،تربت سٹی اور بلیدہ زون کی شاندار فتح

201

کراچی (اسٹاف رپورٹر)DFAتربت کے زیر اہتمام ٹپال فیملی مکسچر اینڈ ٹک مکران فٹبال چیمپئن شپ کے دوسرے رائونڈ کا شاندار میچ تربت سٹی اور شیرگ الیون کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو یکطرفہ ثابت ہوا تربت سٹی نے مدمقابل شیرگ کو میچ کے تمام دورانیہ میں دبائو میں رکھا ان کے گول پر پہ درپے کئی حملے کیے اور صفر کے مقابلے میں پانچ گول کے بڑے مارجن سے شکست دی ۔فاتح ٹیم کی جانب سے ان کے فارورڈ شیراز نے دو، جبار، ظہور اور شاہنوا زنے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ شیرگ کی ٹیم میچ میں کافی کمزور نظر آئی اور فاتح ٹیم کے آگے کمزور حریف ثابت ہوئی۔ ٹورنامنٹ کے سلسلے کے دوسرے میچ میں بلیدہ زون اور ڈسٹرکٹ مند کی ٹیموں کا ٹکرائو ہوا کھیل کا پہلا ہاف کافی سخت رہا دونوں ٹیموں نے کانٹے دار مقابلہ کیا اک دوسرے کے گول پر کئی حملے کیے لیکن گول کیپر اور دفاعی کھلاڑیوں کی بہترین حکمت عملی کی بدولت کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی وقفہ کے بعد کھیل کے دوسرے ہاف کے پندرہویں منٹ میں بلیدہ زون کے حارث نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی جومیچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ تربت سٹی اور بلیدہ زون نے اگلے مرحلے کیلیے کوالیفائی کرلیا ۔ میچز میں ریفری کے فرائض حامد مراد، ذوالفقاراور رزاق نے انجام دیے،میچ کمشنر صغیر بشیر جبکہ میڈیا کوآرڈینیٹر اسحاق عثمان تھے۔