اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے چھٹی دے دی، گزشتہ پیر کو سینے میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا تھا جہاں پر سینئر ڈاکٹروں نے ان کی انجیو گرافی کی تھی، ڈاکٹروں نے وفاقی وزیر کو مزید 10یوم مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسداد منشیات شیخ راشد شفیق نے منگل کواے پی پی کو بتایا کہ تمام رپورٹس کلیئر آنے کے بعد آر آئی سی کے ایگزیکٹو آفیسر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر کیانی نے شیخ رشید کا معائنہ کیا جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی اور10یوم کے لیے مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔شیخ راشد شفیق نے ملک بھر سے شیخ رشید احمد کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات اور دعائوں پر شکریہ ادا کیا ،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق شیخ رشید احمد مکمل آرام کریں گے، اس دوران تمام سرکاری اور نجی مصروفیات منسوخ کر دیں گئیں ہیں۔
شیخ رشید روبصحت