آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی جس میں خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال اورباہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی جس میں خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
صدر حسن روحانی نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔
قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ایڈمرل علی شمخانی اور ایران کے آرمی چیف میجر جنرل عبد الرحیم موسوی سے ملاقات کی، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔