دادو، چانڈیو برادری کے دو گروہوں میں تصادم، ایک شخص قتل

98

دادو (نمائندہ جسارت) دادو کے قریب پرانی دشمنی پر چانڈیو برادری کے دو گروہوں میں تصادم ہوگیا، اسلحہ کے آزادنہ استعمال سے محکمہ انہار کا ملازم قتل ہوگیا۔ دادو کے قریب پھلجی اسٹیشن کے گاؤں پیر ترہو میں چانڈیو قبیلے کے دو گروہوں میں پرانی دشمنی پر تصادم ہوگیا، مسلح افراد کا گھر پر حملہ، فائرنگ کے باعث محکمہ انہار کا ملازم عبدالحکیم چانڈیو گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او غلام حیدر پنہور، ہیڈ محرر عبداللہ جویو نے لاش اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال دادو منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ رات گئے ہوا، پولیس کو اطلاع دو پہر کو دی گئی، محکمہ انہار کے ملازم کے قتل کے الزام میں نامزد ملزم سومر چانڈیو کے بیٹے کو کچھ ماہ قبل قتل کیاگیا تھا، جس کے باعث دونوں فریقین میں تنازعہ شروع ہوا تھا۔ قتل ہونے والے شخص کے قبیلے کے 6 افراد جیل میں ہیں، قتل ہونے والے شخص کی بیوی مسمات بچل چانڈیو کا کہنا ہے کہ 7 مسلح افراد نے گھر میں گھس کر گولیاں برسا دیں، سومر چانڈیو کے قبیلے سے تنازع چل رہا تھا، انہی کے افراد نے میرے شوہر کو قتل کیا ہے۔