فالکن نے بحریہ کو ہراکر محمود مولوی باسکٹ بال کپ جیت لیا

163

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پہلا محمود مولوی باسکٹ بال کپ کا تائٹل فالکن کلب نے بحریہ کلب کو مات دیکر اپنے نام کرلیا ،فاتح کلب کی جانب سے شہر یار ناصر 18،صبیح 12اور عمر شبیر نے 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے حماد خان 14،عون اکرم 12اور زنیر نے10پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،زاہد ملک اور انجینئر سید زین العابدین نے انجام دیے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،ڈاکٹر نعیم احمد اور راج کمار تھے فائنل کے اختتاسم پر مہمان خصوصی معروف سیاستدان وفاقی وزارت ساحلی امور کے مشیر محمود مولوی نے صدر تقریب پارلیمانی سیکریٹری وفاقی کابینہ MNA عبدالشکور شاد نے فاتح ،رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم کیے، ٹورنامنٹ کا فیئر پلے ٹرافی پیٹریشن اسٹار کے رچرڈ بلیزے اور بہترین کھلاڑی شہر یار ناصر اور ابھرتے کھلاڑی کا ایوارڈ عون اکرم کو دیا گیا اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی ، اسپورٹس منیجر کراچی پورٹ ٹرسٹ کرنل (ر) سید بصیر عالم ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بروہی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،قومی باسکٹ بال سلیکٹر عبدالناصر ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ ،کراچی کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد ،منتظم اعلیٰ ٹورنامنٹ غلام محمد خان اور اسپورٹس سے وابستہ معروف شخصیات اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمود مولوی نے کہاکہ شہر میں کھیلوں کا فروغ ایک بہترین کاوش ہے کھیلوں کے فروغ میں سرگردان افراد اور ادارے معاشرے کا بہترین ستون ہیں انہوںنے اعلان کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کو یقینی بنا نے کے لئے بھی عملی اقدامات کررہی ہے انہوںنے کھلاڑیوں کو یقین دلا یا کہ اُن کے مسائل کے حل کے لئے میں ذاتی کوششوں کو بروئے کار لائوں گا شہر میں کھیلوں کا فروغ میری اولین ترجیح ہوگی محمود مولوی نے کہاکہ گورنر سندھ اسپورٹس فیسٹیول سمیت بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کراچی سمیت سندھ بھر میں کرایا جائے گا انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی انڈر 18باسکٹ بال ٹیم کے اندرون سندھ دورے کو مکمل اسپانسر کیا جائیگا اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری وفاقی کابینہ MNA عبدالشکور شاد نے کہاکہ شہر قائد کھیلوں کے تمام شعبوں میں ٹیلنٹ سے مالا مال ہے ،کراچی کے بچوں نے دنیا میں اپنے جوہر سے پاکستان کا پرچم سربلند کیا ہیاس موقع پر PTIکے رہنمائوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر کراچی میں کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے ذریعے امن ،محبت اور معاشی ترقی کو یقینی بنا یا جائیگا ۔