اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے وزیراعظم کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ 20سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آرہے ہیں، آپ کی پہچان یوٹرن، منافقت
اور کٹھ پتلی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے حویلیاں مانسہرہ موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اپوزیشن بالخصوص نواز شریف، شہبازشریف اور بلاول زرداری پر خوب تیر برسائے اور بلاول کو لبرل کرپٹ کہا جس کے جواب میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے ٹویٹ کیا کہ ’’ میں نہ لبرل ہوں ،نہ کرپٹ ہوں اور نہ ہی منافق، میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں ، میں ایک سال سے سیاست میں ہوں مگر آپ 70سال کے بوڑھے ہو ، عمران خان آپ 20سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آرہے ہیں،عمران خان کی پہچان یوٹرن ، منافقت اور کٹھ پتلی ہے‘‘ ۔