مولانا فضل الرحمان پلان 420 کے تحت اسلام آباد آئے تھے، فیاض چوہان

99

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیرِ کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پلان 420 کے ساتھ اسلام آباد آئے تھے۔ اپنے پلان کی ناکامی دیکھتے ہوئے مولانا نے پلان نو دو گیارہ کے تحت اسلام آباد سے جانے میں ہی عافیت سمجھی۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ سے مشاورت کے بعد نواز شریف کو علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت دے کر آل شریف پر احسان عظیم کیا۔ اس
کے جواب میں نارووال کے ارسطو اور کاہنہ کاچھہ کے سقراط احسن اقبال نے عمران خان کی ذات پر کیچڑ اچھال کر اپنی اور ن لیگ کی اصلیت ظاہر کر دی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کو پروڈکشن آرڈر کے ذریعے اسمبلی آنے کی اجازت دینے پر (ن) لیگ کو وزیرِ اعظم عمران خان، وزیرِ اعلٰی پنجا عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے شکر گزار ہونا چاہیے۔
فیاض چوہان