آصف زرداری کی طبیعت بدستور ناساز ہے‘ڈاکٹر وسیم خواجہ

96

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کی طبیعت بدستور ناساز ہے اور اس حوالے سے بلاول زرداری رات گئے پمز کے کارڈیک سینڑ میں آئے۔ بلاول زرداری نے اپنے والد سے ملاقات بھی کی۔ بلاول اس سے قبل بھی اپنی بہن آصفہ بھٹو کے ہمراہ سابق صدر سے ملاقات کے لیے پمز اسپتال آ چکے ہیں۔ اس موقع پر سابق صدر کی صحت کے حوالے سے بلاول کو آگاہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ سابق صدر گزشتہ3 ہفتوں سے پمز کے کارڈیک وارڈ میں زیر علاج ہیں۔