اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےسابق وزیرخزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااسد عمر کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں اسد عمر کو خسرو بختیار کی جگہ منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشی ایٹو کا وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ خسرو بختیار کو پیٹرولیم کا وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔