لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران وقفے کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے جاتی امرا میں موجود اپنے بڑے بھائی نوازشریف اور دیگر اہل خانہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے تمام تر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم نواز کو عدالتی کارروائی کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے مشاورت کی ۔ذرائع کے
مطابق نواز شریف کا کہنا تھاکہ عدالت کا ہر فیصلہ سر آنکھوں پر ہوگا،ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے حکومتی شرط غیر قانونی ہے، عدالتی احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا۔ سماعت کے دوران وقفہ کے دوران شہباز شریف اور احسن اقبال گاڑی پر بیٹھ کر روانہ ہوئے اورتقریباً20منٹ کے بعد دوبارہ واپس آ گئے ۔
شہباز شریف رابطے