کوئٹہ ، حکام کا نان کسٹم پیڈ گاڑیو ں کے خلاف کریک ڈان

109

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان کسٹمز کوئٹہ کا نان کسٹم پیڈ گاڑیو ں کے خلاف گزشتہ رات کو کریک ڈان 9 کروڑ روپے کی 11قیمتی نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لی گئی جن میں لیکسز، لینڈ کرو زر ، سرف ،کرائون، ٹیوٹا پریمیوشامل تھے یہ کارروائی کسٹمز ایف سی اور پولیس کے تعاون سے ائر پورٹ روڈ پر واقع غیر قانونی شو روم پر چھاپہ مارکر قبضے میں لے لی گئی کارروائی کے دوران شر پسند عناصر نے ہنگامہ آرائی کی
کوشش کی تاہم حالات کو قابو میں لاتے ہو ئے گاڑیو ںکو کسٹم ہائوس منتقل کیا گیاکارروائی میں ایڈشنل کلکٹرز جمیل بلوچ ، یاسر کلو اڑ ، ڈپٹی کلکٹر چودھری افضل لیلہ، اسسٹنٹ کلکٹر زسلیم طار ، رانا عمیر ،سپرنٹنڈنٹ سلیم آغا، انسپکٹر جمیل کاکڑ ، علی احمد لہڑی اور طفیل احمد نے حصہ لیا چیف کلکٹر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کلکٹر پریوینٹو افتخار احمد کو واضح ہدایات جاری کی ہے اسمگلرو ں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا اور نان کسٹمز گاڑیوں کی روک تھام کے لئے ہرممکن قدم اٹھانے سے گریز نہ کیا جائے۔
کسٹمز کوئٹہ