سرگودھا، بجلی چوروں کیخلاف کارروائی، فیسکو ٹیم پر مسلح افراد کا حملہ

145

سرگودھا (آئی این پی) بجلی چوروں کیخلاف جاری کارروائی کے دوران فیسکو ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس پر عملے نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ چک نمبر 32 شمالی میں بجلی چوروں اور نادھندگان کیخلاف وصولی مہم کے دوران فیسکو کی ٹیم ریکوری میں مصروف تھی کہ اس دوران فیسکو ٹیم پر نادہندگان عمر حیات، نواز وغیرہ نے کار سرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے اہلکاروں پر حملے کی کوشش کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔