لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر ٹریفک پولیس لاڑکانہ کی کم عمری میں ڈرائیونگ، بغیر نمبر پلیٹ، فینسی نمبر پلیٹ، بلیو بتی اور کالے شیشے استعمال کرنے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکل مالکان کیخلاف کارروائی کی گئی، جس دوران کئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان کرکے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرکے بغیر نمبر پلیٹ، فینسی نمبر پلیٹ، کالے اور نیلی بتیوں والی گاڑیوں کے چلانے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔