لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں 15 نومبر کی مناسبت سے کشمیر یکجہتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے کشمیر، پاکستان اور پاک افواج کے حق میں مختلف تقاریر کیں اور ٹیبلوز بھی پیش کیے۔ اس موقع پر کیڈٹ کالج لاڑکانہ سمیت ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں کے تعلیمی اداروں کے کیڈٹ کالج پٹارو، کیڈٹ کالج گھوٹکی، پبلک اسکول کوئٹہ، ڈی جی سائنس کالج کراچی، کیڈٹ کالج مستونگ، کیڈٹ کالج پنوعاقل، اے پی ایس اسکول شکارپور، بختاور کیڈٹ کالج بے نظیر آباد نوابشاہ، فیصل آباد کالج سمیت ملک کے چاروں صوبوں سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف کالجز و اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ کشمیر یکجہتی سیمینار میں طلبہ و طالبات نے انڈیا کے ظلم کیخلاف اور کشمیری عوام، پاکستان اور پاک فوج کے حق میں مختلف تقاریر کیں اور ٹیبلوز پیش کیے۔ اس موقع پر کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے پرنسپل بریگیڈیئر غلام رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، ہم کشمیری عوام کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔