قومی کھیل ، کراٹے ایونٹس واپڈا نے کے نام رہے

215
پشاور: قومی کھیل میں کراٹے اوروالی بال کے فاتحین کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو
پشاور: قومی کھیل میں کراٹے اوروالی بال کے فاتحین کا مہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو

پشاور (نمائندہ خصوصی) 33 ویں قومی کھیل کے کراٹے مقابلے اختتام کو پہنچ گئے مردوں اور خواتین دونوں کیٹگریز میں واپڈا نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے مجموعی طور 8 سونے، 2چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں اور 340 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن، آرمی نے2 سونے، 10 چاندی، 6 کانسی تمغوں اور 250 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، ریلوے اور بلوچستان نے ایک ایک سونے،2,2 چاندی، 9 اور3 کانسی اور 116 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں کے آخری روز خواتین کے 5اور مردوں کا ایک ایونٹ کھیلا گیا۔ مردوں کی 84 کلوگرام سے زائد کیٹگری میں واپڈا کے باز محمد نے سونے، آرمی کے محمد لیفتین نے چاندی، ریلوے کے مرزا ارسلان احمد اور بلوچستان کے جمال عبدالناصر نے کانسی کے تمغے جیتے۔ مرد ٹیم ایونٹ کومیتے میں واپڈا نے پہلی، بلوچستان نے دوسری، آرمی اور ریلوے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین 61 کے جی کیٹگری میں واپڈا کی ناز گل نیسونے، ریلوے کی ثریا نے چاندی، سندھ کی شیزین اور آرمی کی حناء خان نے کانسی کے تمغے جیتے۔ 68 کے جی میں واپڈا کی کلثوم نے پہلی، ایچ ای سی کی عائشہ امجد نے دوسری، آرمی کی انوشہ خان اور ریلوے کی ناز دانہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔