پشاور (نمائندہ خصوصی) آرمی نے قومی کھیل باکسنگ ایونٹ جیت لیا، آرمی نے5 سونے، ایک چاندی،2 کانسی تمغے جیتے۔ واپڈا نے4 سونے،2 چاندی ایک کے ساتھ دوسری جبکہ بلوچستان نے ایک سونے، ایک چاندی اور5کانسی تمغے کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ باکسنگ میں خیبر پختونخوا ایک سونے،2 چاندی، سندھ نے ایک سونے،2کانسی، پی اے ایف نے ایک سونے،3 چاندی ایک کانسی، نیوی نے ایک سونے، ایک چاندی، 2کانسی، ایچ ای سی نے2 چاندی، پنجاب نے2کانسی، ریلوے نے ایک چاندی ایک کانسی تمغہ جیتا۔ 91 کلوگرام سے سے زائد کیٹگری میں آرمی کے احمد علی نے سونے، سندھ کے یاسر جمیل احمد نے چاندی،آزاد کشمیر کے علی حیدر اور پی اے ایف کے مرزا اعظم نے کانسی، 91 کے جی میں واپڈا کے ثناء اللہ نے طلائی، آرمی کے محمد عرفان نے چاندی، خیبر پختونخوا کے خالد بازیر اور بلوچستان کے جمال شاہ نے کانسی کاتمغہ حاصل کیا۔