پشاور (نمائندہ خصوصی) پاکستان آرمی نے 33 ویں قومی کھیلو ں کے باسکٹ بال مقابلوں کے ٹائٹل جیت لئے مردوں میں واپڈا اور خواتین میں پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مردوں کے فائنل میں پاکستان آرمی نے پی اے ایف کو 68-57 سے ہراکر سونے کا تمغہ جیت لیا۔ فاتح ٹیم کے احمد نے 19 پوائنٹس اسکور کئے تیسری پوزیشن کے میچ میں واپڈا نے پنجاب کو 95-67 سے ہراکر کانسی کا تمغہ جیتا واپڈا کے زین 22 اور پنجاب کے عدنان 25 اسکور کے ساتھ نمایاں رہے،خواتین فائنل میں آرمی نے واپڈا کو 66-45 سے ہرایا فاتح ٹیم کی کشف 12 اور رنرز اپ ٹیم کی کائنات 28 اسکور کے ساتھ نمایاں رہیں تیسری پوزیشن کے میچ میں پنجاب نے ریلوے کو 50-36 سے شکست دے دی۔ مردایونٹ کے مہمان خصوصی ایئر کموڈور وقار احمد اور خواتین ایونٹ کی مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک نے کھلاڑیوں میں تمغے اور اسناد تقسیم کئے۔