لاہور( نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت کے متعلق دریافت کیا۔انہوں نے بتایاکہ علاج ہورہا ہے لیکن صحت بدستور تشویش ناک ہے۔یہ تشخیص نہیں ہوپار ہا کہ بیماری کی وجہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز کی تمام ٹیموں اور بورڈ نے متفقہ رپورٹس دی ہیں کہ فور ی طور پر بیرون ملک
علاج کرایا جائے لیکن حکومت سنگ دلی کے ساتھ میاں صاحب کی زندگی سے کھیل رہی ہے۔لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کی طرف سے میاں نوا ز شریف کی صحت کے لیے نیک تمنائوں کا پیغام دیا اور کہا کہ حکومت حماقت ترک کرکے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق بیرون ملک علاج کے راستے میں رکاوٹ ختم کرے۔
لیاقت بلوچ