لاڑکانہ، زمین کے تنازع پر مسلح افراد  کی فائرنگ سے 24 سالہ نوجوان قتل

93

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب تھانہ آریجا پھیڑہو کی حد گاؤں محمد صلاح مغیری میں رشتہ داری اور زرعی زمین کے تنازع پر مبینہ طور پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 24 سالہ نوجوان بشیر احمد مغیری کو قتل کردیا۔ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش چانڈکا اسپتال منتقل کی، جہاں ضروری پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی۔ دوسری جانب مقتل نوجوان کے ورثا نے لاش ایس ایس پی چوک پر رکھ کر دھرنا دیا۔ ورثا نے مطالبہ کیا کہ مقتول کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے جبکہ پولیس افسران کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کیا گیا۔