کراٹے میں واپڈا کی ٹیم کی برتری

157

پشاور (نمائندہ خصوصی )33ویں نیشنل گیمز میں کراٹے کے مزید سات ایونٹس کا فیصلہ ہو گیا جس میں واپڈا کی ٹیم مزید پانچ سونے کے تمغے جیتنے میں کامیاب رہی، ریلویز اور آرمی کے حصے میں ایک ایک سونے کا تمغہ آیا پشاور کے اسپورٹس ارینا میں منعقد کراٹے کے ان مقابلوں کی 67کلو گرام کیٹگری میں واپڈا کے نصیر احمد نے سونے، آرمی کے قربان نے چاندی، سندھ کے عبدالجبار اور پنجاب کے سفیان علی نے کانسی کا تمغے حاصل کئے مقابلوں کی 75کلو گرام کیٹگری میں ایشین چمپئن واپڈا کے سعدی غلام عباس نے سونے ، ہائیر ایجوکیشن کے نادر نے چاندی آرمی کے ابوذر اور اسلام آباد کے محمد عمر نے کانسی کا تمغہ جیتا ۔