قومی کھیل اختتامی مراحل میں داخل،واپڈا ٹینس میں فاتح

114

پشاور (سید وزیر علی قادری) پشاور میں 33 ویں قومی کھیل میں آرمی کی برتری برقرار ہے تمام ایونٹس مکمل ہونے والے ہیں کھیل آج ختم ہوں گے۔ پاکستان آرمی 140، سونے، 116 چاندی، 76 کانسی تمغے کے ساتھ سرفہرست ہے، واپڈا 126 سونے، 86 چاندی اور 63 کانسی تمغے کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوی 20 ، سونے، 21 چاندی اور 14 کانسی تمغے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ پنجاب نے 9 چاندی، 17 کانسی، پی اے ایف نے 4سونے،8چاندی، 22 کانسی، ریلوے نے 4سونے، 11 چاندی، 43 کانسی، سندھ نے ایک سونے،8چاندی، 23 کانسی، خیبر پختونخوا نے ایک سونے، 2چاندی، 21 کانسی، بلوچستان نے ایک سونے، 3کانسی، ایچ ای سی نے ایک سونے،4چاندی 14 کانسی، گلگت بلتستان نے ایک سونے جبکہ پولیس نے ایک چاندی اور2کانسی تمغے جیتے ہیں۔اتھلیٹکس میں آرمی نے مجموعی طور پر ٹرافی جیت لی، آرمی نے خواتین ایونٹ میں 6 سونے، 7 چاندی، 11 کانسی تمغے، مرد ایونٹ میں 13 سونے، 14 چاندی، 7 کانسی تمغے جبکہ مجموعی طور 19 سونے، 21 چاندی، 19 کانسی تمغے اور 870 پوائنٹس حاصل کئے۔ واپڈا نے 22 سونے، 19 چاندی، 11 کانسی تمغے اور 828 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ پی اے ایف نے ایک سونے، ایک چاندی، 4کانسی تمغے کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی خیبر پختونخوا اتھلیٹکس میں ایک چاندی اور 5کانسی تمغے جیتے۔ قومی کھیل ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستان آرمی نے مجموعی طور 19 سونے 21 چاندی اور 19 کانسی تمغے کے ساتھ 870 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، پاکستان واپڈا نے 22 سونے 19 چاندی اور11 کانسی کے جیت کر 828 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پاکستان ایئر فورس نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ایک سونے ، ایک چاندی اور 4 کانسی تمغے حاصل کئے ، خیبرپختونخوا نے 76 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی ، کے پی نے ایک چاندی،4کانسی تمغے حاصل کئے ، پاکستان آرمی کی ماریہ مراطب نے 4 سونے اور ایک کانسی تمغہ جیت کر بہترین ایتھلیٹکس کا اعزاز حاصل کیا ۔ قومی کھیلوں کے ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر ہوئے واپڈا کے کھلاڑی اس ایونٹ میں اپنی بالادستی ثابت کرنے مں کامیاب رہے اور انہوں نے 5سونے 4چاندی اور ایک کانسی کے تمغے جیتے جبکہ آرمی ایک سونے چار چاندی اور 4کانسی ، ریلویز نے ایک سونے اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی کے پی ، پنجاب اور سندھ کے حصے میں ایک ایک کانسی کا تمغہ آیا، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقدہ ٹیبل ٹینس کے مردوں کے ٹیم ایونٹ میں واپڈا نے پہلی آرمی نے دوسری سندھ اور ریلویز نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی جبکہ کواتین ٹیم مقابلوں میں بھی واپڈا اور آرمی بالترتیب پہلے اور دوسرے جبکہ کے پی اور پنجاب تیسرے نمبر رہے اسی طرح مردوں کے انفرادی مقابلے میں واپڈا کے محمد رمیض خان مقابلوں کے چمپئن قرار پائے آرمی کے سلیمان ورک دوئم آرمی کے فیضان ظہور اور واپڈا ہی کے عاصم قریشی سوئم ٹھہرے مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں ریلویز کے حمزہ ملک اور کاشف رزاق سونے، آرمی کے سلیمان ورک اور عبید شاہ چاندی، واپڈا کے عاصم قریشی، رمیض خان اور سندھ کے حائل شاہ اور فرقان پٹیل کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے