کمشنر کراچی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا کراچی جیم خانہ میں آغاز

96

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فردوس اتحادشوشل ویلفیئر اینڈ اسپورٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کراچی جم خانہ کے باسکٹ بال کورٹ پر “کمشنر کراچیSSBکپ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ”کا آغاز ہوگیا ،اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز فاطمہ بشیر نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی ،منتظم اعلی ٰ ٹورنامنٹ غلام محمد خان ،معروف سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی ،خورشید خان ،حمیرا صدیقی ،سمیرا اونر اور دیگر موجود تھے ،افتتاحی میچ میں بحریہ گرلز باسکٹ بال کلب نے BFSSجوہر کیمپس باسکٹ بال کلب کو 30-18سے شکست دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے انوشہ 10،ایمن 8اور حمنا نے 7جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے تسیجہ نے 10پوائنٹس اسکور کیے دوسرے میچ میں BSSپی ای سی ایچ ایس نے مد مقابل BSSجوہر کیمپس کو 24-15سے مات دیدی فاتح کلب کی جانب سے مریم بنت فیصل 10اور ایمان فیصل نے 8جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے سیما سوال 8اور عنیقہ نے8پوائنٹس اسکور کئے جبکہ تیسرے میچ میں سٹی اسکول PAFچیپٹر نے بیکن ہائوس سٹی برانچ کو 24-10سے ڈھیر کردیا فاتح کلب کی جانب سے لائبہ 10اور تبریز 9جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے عنیبہ عاصم نے 10پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہیں ،کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض ظفر اقبال ،انجینئر زین العابدین اور سید مصنف شاہ نے انجام دیے، جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،ڈاکٹر نعیم احمد اور راج کمار تھے۔ قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز فاطمہ بشیر نے اعلان کیا کہ خواتین میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے ہر ماہ ایک باسکٹ ایونٹ کا انعقاد کیا جائیگا جسے اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز ایڈمنسٹریشن آرگنائز کرے گا ۔