پشاور (نمائندہ خصوصی )پاکستان واپڈا نے آرمی کو مکمل آئوٹ کلاس کرتے ہوئے خواتین ہاکی مقابلوں کے فائنل میں ایک کے مقابلے میں آٹھ گولوں کے واضح ترین فرق سے شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ ریلویز نے پنجاب کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا پشاور کے لالہ ایوب ہاکی اسٹیڈیم میں جمعہ کے روز کھیلے گئے خواتین ہاکی کے فائنل میں واپڈا نے کھیل کے تمام شعبوں میں اپنی برتری ثابت کرنے کے کامیاب سعی کی واپڈا نے آرمی کو 8-1سے شکست دی فاتح ٹیم کی جانب سے اقراء جاوید اور عنبرین ارشد نے دو دو اور حنا پروین ، افشین فورین، ماریہ سابر اور ثناء اللہ دتہ نے ایک ایک گول اسکور کیا آرمی کا واحد گول فوزیہ ناز کرنے میں کامیاب رہیں جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان ریلویز نے پنجاب کو 2-0سے شکست دیتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی ریلویز کی جانب سے رمشاء اور کائنات نے گول اسکور کیے۔