لاڑکانہ میں سگ گزیدگی کا واقعہ،ایم کیو ایم کا وزیرصحت سے استعفے کا مطالبہ

180

کراچی(آن لائن)ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے وزیر صحت عذرا پیچوہو سے مستعفی ہونے یا محکمہ صحت کے افسران کو فارغ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا لاڑکانہ میں کتے کا بچے کو کاٹنا حکمرانوں کی بدانتظامی کامنہ بولتاثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے
لاڑکانہ میں سگ گزیدگی کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا بچے کو کتے کے کاٹے کا واقعہ کسی قیامت سے کم نہیں، لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال نے بچے کو لینے سے انکارکردیا، کتے کے کاٹے کی ویکسین تک نہیں، 18ویں ترمیم کا فائدہ ہے، لاڑکانہ کے شہریوں سے اپیل ہے چانڈکا میڈیکل کالج پر دھرنا دیں، واقعہ حکمرانوں کی بدانتظامی اورکرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ لاڑکانہ کے حکمرانوں نے بیرون ملک سے تعلیم اور تربیت حاصل کی، کیاامریکا، یورپ میں 8،8کتے سڑکوں پر لوگوں کو کاٹتے ہیں؟۔ان کا کہنا تھا کہ ایک وزیر موصوف کہتے ہیں ٹڈی دل کو پکا کر کھا لیں، عذراپیچوہو خود مستعفی ہوں یا محکمہ صحت کے تمام افسران کو فارغ کریں، لاڑکانہ کے حکمرانوں کوغریب سے زیادہ کتوں کی فکرہے، یورپ کی سوچ لاڑکانہ پرمسلط نہیں کی جاسکتی، یورپ میں آوارہ کتے سڑکوں پرنہیں گھوم رہے ہوتے۔اب اس متاثرہ بچہ کے اخراجات کون اٹھائے گا، حکومت تو چاہے گی متاثرہ بچہ زندہ ہی نہ رہے۔رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ روٹی کپڑا اور مکان تو سندھ میں کسی کے پاس نہیں ، 18 ویں ترمیم میں عوام غریب سے غریب اور وزرا امیر سے امیر ہوگئے۔خیال رہے لاڑکانہ میں آوارہ کتوں کے حملے میں 6سالہ حسنین بگھیو کراچی میں این آئی سی ایچ میں زیر علاج ہے،ڈاکٹروں کی ٹیم باہمی مشاورت کے بعدسرجری کرے گی۔
خواجہ اظہار الحسن