اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ نیب حراست کے دوران مریم نواز موبائل فون استعمال کرتی تھیں۔ مریم نواز کے پاس مہنگا موبائل فون اور وائی فون ڈیوائس موجود تھی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز چہل قدمی کے دوران موبائل فون استعمال کرتی تھیں۔ ڈاکٹر
عدنان نواز شریف کی پرچیاں مریم نواز تک پہنچاتے تھے۔ڈاکٹر عدنان مریم کے چیک اپ کے بہانے اْنہیں نواز شریف کی بھیجی گئی پرچیاں دیتے تھے۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مریم نواز نیب کی حراست کے دوران اکثر رات کے وقت گارڈن میں چہل قدمی کیا کرتی تھیں۔ اس دوران وہ اچانک غائب ہو جایا کرتی تھیں۔ جب کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی مدد سے دیکھا گیا تو پتا چلا کہ ایک کونے میں ایسی جگہ تھی جہاں پر کیمرے کی نظر نہیں جاتی تھی، وہاں پر جا کر وہ موبائل فون کا استعمال کرتی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حمزہ شہباز سے نیب کی تفتیش کے دوران سوالات کیے جاتے تھے تو وہ جواب دیتے تھے کہ مجھے پتا ہے مجھ پر مقدمے باجی (مریم نواز) کی وجہ سے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عباس شریف کے بیٹے کی گرفتاری کے وقت بھی حمزہ شہباز نے اس کے لیے باجی (مریم) نواز) کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ اس حوالے سے معروف تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا کہ مریم نواز سے دو موبائل فون پکڑے گئے تھے۔ ایک پاک پتن میں ریلی کے دوران اور دوسرا نیب کی حراست میں پکڑا گیا تھا جبکہ ایک فون نواز شریف صاحب کے پاس سے مِلا تھا۔ نواز شریف اور مریم نواز آپس میں رابطے کے علاوہ دیگر لوگوں سے بھی رابطے میں تھے۔ قیدیوں کو سامان پہنچانے کے معاملے میں اکثر جیل کے ملازمین بھی ملوث ہوتے ہیں۔
مریم کے فون