مظفرآباد (صباح نیوز) چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادکشمیر جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی کو عہدہ سے فارغ کو دیا گیا۔ عدالت العالیہ میں چیف جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی کی تعیناتی کو یونس طاہر ایڈووکیٹ نے چیلنج کیا تھا۔ عدالت کی ہدایت پر ہائی کورٹ کے ریفری جج جسٹس اظہر سلیم بابر کا فیصلہ بھی جمعے کے روز چیف جسٹس ایم تبسم کے خلاف آگیا۔ جس میں ایم تبسم آفتاب علوی کی بطور جج اور بعد ازاں چیف جسٹس تقرر کو آئین و قانون کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔