لاڑکانہ میں بھٹو کا راج تھا اب کتوں کا راج ہے، وجیہ الدین

313

کراچی(پ ر)لاڑکانہ جہاں کبھی بھٹو کا راج تھا وہاں اب کتوں کا راج ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جب کتوں سے خلاصی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو آصفہ بھٹو زرداری کو ناگوار گزرا۔ نتیجے کے طور پر لاڑکانہ سے وہ مہم ختم کردی گئی۔ یہ باتیں عام لوگ اتحاد کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہ الدین نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے خاتمے کا براہ راست نتیجہ یہ نکلا کہ تقریباً 6، 7 کتوں نے ایک معصوم بچے پر حملہ کیا۔ سندھ کی حکومت پیپلز پارٹی کی شان یہ ہے کہ لاڑکانہ میں کوئی مناسب علاج معالجے کا سسٹم نہیں ہے۔ لہٰذا بچے کو انڈس اسپتال کراچی لے جایا گیا، جہاں اسے داخل کرلیا گیا ہے۔ خدا کرے اس کی جان بچ جائے۔