لاہور (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کو ٹیلی فون کرکے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت دریافت کی۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق سراج الحق نے آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے نیک تمنائوں کا اظہارکیا ہے۔ دونوں رہنمائو ں نے ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بلاول زرداری نے سابق صدر آصف زرداری کی خیریت دریافت کرنے پر سراج الحق کا شکریہ ادا کیا۔ بلاول زرداری نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں باہمی رابطے کی ضرورت ہے۔