اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب اگلے سال نئے انتخابات کی بات کرکے آپ نے بی بی شہید کے فلسفے، جمہوری حکومتوں کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے، کی نفی کر دی ہے۔ جمعہ کو سماجی
رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آپ ایک سانس میں جمہوریت کی حمایت جبکہ دوسری سانس میں مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچا کر مارچ کو کامیاب قرار دینے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں یک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن رہنما اپنی بدعنوانی چھپانے کے لیے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھرنے کا حصہ بنے، یہ سب بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنے کے مترادف ہے۔
فردوس عاشق