لاہور(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے جائزے کے لیے میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں ڈاکٹرز نے کہا کہ جلد کچھ نہ کیا گیا تو معاملہ ہاتھ سے نکل جا ئے گا ، ادویات کی ہائی ڈوز سے نواز شریف کے جسم پر سوجن پیدا ہوگئی، اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز کی وجہ سے بلڈ شوگر بہت زیادہ ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹرز نے اسٹیرائیڈز کی زیادہ مقدار کے باعث نواز شریف کے لیے انسولین کی مقدار بڑھا دی ،دن میں 4 مرتبہ انسولین لگائی جا رہی ہے،
اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل بنانے کے لیے مجبورا ًدی جا رہی ہے، ڈاکٹرز کو تشویش ہے کہ اسٹرائیڈز کی ہا ئی مقدار کے منفی اثرات خطرہ بن سکتے ہیں معالجین کے مطابق جتنا وقت ضائع ہو رہا ہے اتنا ہی صحت کی بحالی کے لیے امکا نا ت کم ہو رہے ہیں پیلٹ لیٹس گرنا مطلو بہ علا ج میں تاخیر نو از شریف کے لیے خطرنا ک ثابت ہو گا۔
مریم اورنگزیب