پشاور، انتظامیہ کی تجاوزات کیخلاف کارروائی،30 غیرقانونی تعمیرات مسمار

237

پشاور، سرگودھا (اے پی پی) ضلعی انتظامیہ پشاور نے سردار احمد جان کالونی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 30 سے زائد غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کردیا۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمن کی نگرانی میں انتظامیہ نے بھاری مشینری کے ذریعے شاہی کٹھہ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 30 سے زائد گھروں کی غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کردیا۔ اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس پی کے زونل منیجر طارق عزیز، مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق آپریشن کے دوران نکاسی آب کے نالے کے ساتھ سرکاری جگہ پر قائم کی گئی غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا، ان غیرقانونی تعمیرات کے مالکان کو پہلے نوٹسز دیے گئے تھے، تاہم نوٹسز کے باوجود وہ تجاوزات نہیں ہٹا رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر پشاورکے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات پر پشاور میں نکاسی آب کے نالوں پر تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ ندی نالوں پر موجود غیر قانونی تعمیرات وتجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کے دوران 14 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لکسیاں پولیس نے تنویر سکنہ رحم وال سے چرس 1600 گرام، تھانہ کینٹ پولیس نے دلاور مسیح سکنہ باجوہ کالونی سے 1380 گرام چرس، تھانہ جھاوریاں پولیس نے یوسف ناز سکنہ جھاوریاں سے 1300 گرام چرس، آصف سکنہ جھاوریاں سے 30 بور پستول، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے شاہ رخ سکنہ لاہور سے 510 گرام ہیروئن، تھانہ صدر پولیس نے توصیف سکنہ نواب پور سے 444 بور رائفل، سلانوالی پولیس نے آصف سکنہ 142 جنوبی سے رائفل 222، طاہر شہزاد سکنہ 141 جنوبی سے 30 بور پستول، ثاقب خان سکنہ 141 جنوبی سے 12 بور بندوق، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے حاجی احمد سکنہ 156 شمالی سے 223 بور رائفل، احمد بخش سکنہ 156 شمالی سے 444 بور رائفل، تھانہ ساہیوال پولیس نے آصف رضا سکنہ ساہیوال سے 30 بور پستول، تھانہ میلہ پولیس نے امان اللہ سکنہ لالو والی سے 12 بور بندوق، سیف اللہ سکنہ لورا والی سے 12 بور بندوق برآمد کرکے گرفتار ملزمان کیخلاف منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔