کراٹے کھلاڑی حلیمہ بلوچستان کیلیے پہلا سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب

151

پشاور(نمائندہ خصوصی)کراٹے کی کھلاڑی حلیمہ بلوچستان کیلئے قومی کھیل میںپہلا سونے کا تمغہ جیتنے میں سرخرو ہوگئیں۔ خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں 33ویں قومی کھیل میں بلوچستان کی خاتون کراٹے کھلاڑی حلیمہ نے سیمی فائنل میں واپڈا کی کھلاڑی کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی، فیصلہ کن معرکے میں سونے کے تمغے کی جنگ بلوچستان کی حلیمہ اور پاک آرمی کی کھلاڑی کے درمیان ہوئی جس میں بلوچستان کی حلیمہ نے پاک آرمی کی کھلاڑی کو شکست سے دو چار کرکے سونے کا تمغہ جیت کر صوبے کا نام روشن کردیا۔33ویں قومی کھیل کے باکسنگ ایونٹ میں بلوچستان کے باکسرز کے سامنے ڈپارٹمنٹس اور صوبوں کے باکسرز بے بس نظر آئیں ،بلوچستان کے جمال شاہ نے سندھ کے محمد علی کو پہلے رائونڈ میں ناک آئوٹ کیا، عبدالصمد نے ریلوے کے باکسرکو ہرایا۔